ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شام سے روسی عسکری انخلاء شروع

شام سے روسی عسکری انخلاء شروع

Sat, 07 Jan 2017 12:14:26    S.O. News Service

ماسکو،6؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روس نے کہا ہے کہ وہ شام کی سمندری حدود میں تعینات اپنے ایئر کرافٹ کیریئر اور کچھ دیگر جنگی جہازوں کو واپس بلا رہا ہے۔ روسی فوج کے جنرل اسٹاف چیف جنرل والاری گراسیموف نے جمعے کے دن کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے فیصلے کے تحت شام کے لیے تعینات روسی فوج کی تعداد میں کمی کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کو شام سے روسی افواج کے انخلاء کے تناظر میں پہلا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ماسکو حکومت شامی صدر بشار الاسد کی حامی ہے جبکہ باغیوں اور دمشق حکومت کے مابین سیز فائر معاہدے کے بعد انتیس دسمبر کو پوٹن نے روسی فوج کو حکم دیا تھا کہ شام میں اپنے دستوں اور عسکری سازوسامان کی تعداد میں کمی کر دے۔


Share: